• KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Clear 32.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Clear 32.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.2°C

کراچی: چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

شائع اپ ڈیٹ
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی شفیق موڑ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پرانی سبزی منڈی میں کچرا کنڈی سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی ہے۔

کورنگی میں مہران ٹاؤن میں واقع گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ناظم آباد میں گول مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے کھوکھراپار نمبر ایک اور ماڑی پور میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026