• KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
Live Election 2024

صدارتی الیکشن، آصف زرداری کے کاغذات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

شائع March 2, 2024 اپ ڈیٹ March 2, 2024 12:17pm

صدارتی الیکشن کے لیے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے کاغذات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروادیے گئے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے، آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے رہنما پیپلزپارٹی فاروق ایچ نائیک اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آصف علی زرداری کا نامزدگی فارم حاصل کر لیا تھا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026