• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.2°C
  • ISB: Rain 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.2°C
  • ISB: Rain 23.4°C

کراچی: ٹیچر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، 3 افراد جھلس کر زخمی

شائع اپ ڈیٹ

کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سینٹر کے ٹیچر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، واقعے میں لڑکی سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کورس مکمل ہونے پر سرٹیفیکٹ لینے آئی تھی، ٹیچر نے تلخ کلامی پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، البتہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ تلخ کلامی کس بات پر ہوئی۔

واقعے میں لڑکی سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے،پولیس نے تیزاب پھینکنے والے ٹیچر افتخار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026