وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔

اس منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن والے لوگوں کے لیے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے اور ڈاؤن پے منٹ و ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بےگھر افراد کو بنے بنائے گھر دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب کے لیے چھت مہیا کرنا ہمارا منشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں