یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی کے بعد مختلف برانڈز کی بغیر سبسڈی والی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق میکرونی، ہلدی پاؤڈر، مشروبات، جمیز اور اچار سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت میکرونی، سرخ مرچ کی قیمت میں 10 روپے، ہلدی پاؤڈر کی قیمت میں 18، مسالہ جات کی قیمت میں 80 اور روح افزا کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کردی گئی۔

اسی طرح جیمز 20 روپے، اچار 15 اور کیچپ 20 روپے تک سستا کیا گیا ہے جبکہ کھیر مکس، رس ملائی اور سویاں 6 سے 12 روپے تک سستی کی گئی ہیں۔

مختلف چائے کے برانڈز 5 سے 43 روپے جبکہ صابن، کلینر، سرف، شیمپو اور ٹوتھ برش بھی سستے کردیے گئے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے بغیرسبسڈی والی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق آج سے ہوگا، رمضان پیکچ کا آغاز آج سے کیا گیا ہے اور چاند رات جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ساڑھے 7 ارب روپے کے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں