خیبر پختونخوا حکومت کا یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا اصولی فیصلہ

شائع March 7, 2024
صحت کارڈ کی بحالی کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا — فائل فوٹو
صحت کارڈ کی بحالی کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا — فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صحت کارڈ کی بحالی کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

صحت کارڈ کی بحالی کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا اور اسٹیٹ لائف کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 7 فروری 2026
کارٹون : 6 فروری 2026