• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 14.3°C

نوری آباد ایم-9 موٹروے پر تیز رفتار وین بےقابو ہوکر اُلٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

شائع March 11, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نوری آباد ایم-9 موٹروے پر تیز رفتار وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے رہائشی وین میں سوار ہوکر کراچی آرہے تھے، ایم-9 موٹر وے نوری آباد کے قریب وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 47 سالہ محمد غفار اور 42 سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 فروری 2026
کارٹون : 8 فروری 2026