• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

گردشی قرضے کے پائیدار حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کردیا ہے، مصدق ملک

شائع March 12, 2024
مصدق ملک نے وفاقی وزیر توانائی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا — فوٹو: پی آئی ڈی
مصدق ملک نے وفاقی وزیر توانائی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا — فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ گردشی قرضے کے پائیدار حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق مصدق ملک نے وفاقی وزیر توانائی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

وزارت آمد پر سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا اور دیگر افسران کی جانب سے وفاقی وزیر توانائی کو خوش آمدید کہا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سحر و افطار کے اوقات میں بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کے پائیدار حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے، گیس و معدنیات کے شعبے میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی سہولت کاری کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت کی پالیسیوں کا محور صرف عوام ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024