پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر گراہم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فاطمہ بھٹو نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اپنے والد کے نام پر رکھا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیاکہ ’گراہم اور میں بہت خوش ہیں کیونکہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شئیر کرنا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتے ہیں جو اسے زندگی میں آنے والے چیلنجز میں ہمت، محبت اور طاقت، خوشی دے اور زندگی بھر اس کی حفاظت کرے

فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہونا چاہیے میرے ذہن میں ہمیشہ اپنے والد کے نام آیا۔

فاطمہ بھٹو نے ساتھ ہی تصویر شئیر کی جس میں اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’میر مرتضیٰ بائرہ‘ رکھا ہے۔

اس کے ساتھ ہی والدین نے سوشل میڈیا صارفین سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

فاطمہ بھٹو نامور لکھاری اور سماجی کارکن بھی ہیں، وہ مرحوم مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ہیں۔

یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو کا نکاح اپریل 2023 میں گراہم کے ساتھ ہوا تھا، نکاح کی مختصر تقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں منعقد ہوئی جہاں فاطمہ بھٹو کے قریبی دوست اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں