• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Clear 27.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Clear 27.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.2°C

پاور ڈویژن کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹس کی تردید

شائع March 16, 2024 اپ ڈیٹ March 16, 2024 09:16pm
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تبدیلی معمول کا حصہ ہے — فائل فوٹو
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تبدیلی معمول کا حصہ ہے — فائل فوٹو

پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹس کی تردید کردی۔

پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ ہوا اور نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے، تبدیلی کا فیصلہ پہلے نیپرا اور اس کی روشنی میں حکومت کرتی ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تبدیلی معمول کا حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026