• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.3°C

مسافر انتہائی کم ہونے پر کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ

شائع اپ ڈیٹ
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور نجی ایئر لائنز کی کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ایئرسیال اور پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں منسوخ ہوگئی جبکہ امارات ایئر کی کراچی سے دبئی کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔

فلائی جناح کی کراچی سے لاہور اور فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد کی پرواز منسوخ ہوگئی، علاوہ ازیں پی آئی اے کی کراچی سے جدہ اور کراچی سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان میں مسافروں کا لوڈ انتہائی کم ہونے پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026