• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا جاری

شائع March 18, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا، پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

آج کے اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ 23-2022 پیش کیا جائے گا، جبکہ 19 اور 20 مارچ کو وقفہ ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد 21 اور 22 مارچ کو دوبارہ ہوگا، جس میں بجٹ پر عام بحث کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 23 اور 24 مارچ کو وقفہ ہوگا، جس کے بعد 25 اور 26 مارچ کے اجلاس میں سالانہ بجٹ 24-2023 پر بحث کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق 27 مارچ کے اجلاس میں سالانہ بجٹ 24-2023 کی منظوری لی جائے گی جبکہ 28 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 24-2023 کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

اسی طرح 29 مارچ کے اجلاس میں ضمنی بجٹ پر عام بحث کی جائے گی جبکہ 30 مارچ کے اجلاس میں 23-2022 کے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 31 مارچ کو وقفہ ہوگا جبکہ بجٹ اجلاس کا آخری سیشن یکم اپریل ہوگا۔

یکم اپریل کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر 2023 کو نگران حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2024 کے 4 ماہ (نومبر 2023 تا فروری 2024) کے عبوری بجٹ کی منظوری دے دی تھی، جس کا کُل حجم 2027 ارب روپے تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ 4 ماہ کے لیے پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 450 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، زرعی شعبے کے ترجیحی منصوبوں کے لیے 10 ارب، آئی ٹی کے لیے 2 ارب اور وفاقی حکومت کے قرضے اتارنے کے لیے پنجاب حکومت نے 80 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024