وزیراعظم کا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2024
انہوں نے کہا کہ جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کی خیریت دریافت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے، ارشد ندیم آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دے دیا اور ان کے آبائی علاقے میں زیرِ تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے (0) بند ہیں