صدر مملکت نے فوجی افسران کو اعلیٰ ترین ملٹری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نواز دیا

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024
ایوان صدر میں اعلیٰ ترین عسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی — فوٹو: ڈان نیوز
ایوان صدر میں اعلیٰ ترین عسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی — فوٹو: ڈان نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعلیٰ ترین ملٹری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نواز دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایوان صدر میں اعلیٰ ترین ملٹری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری افسران کو اعزازات دیے، تقریب میں 41 ہلال امتیاز (عسکری) کے اعزازات دیے گئے۔

کپتان عبدالولی شہید کے لیے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا، لیفٹیننٹ جنرل محسن قریشی، ایئرمارشل عبدالمعیدخان کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا، ایئر مارشل طارق ضیا، ایئر مارشل غلام عباس گھمن کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ میجر جنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد کو ہلال امتیاز , ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن، میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل اعجاز غنی، میجر جنرل ندیم احمد رانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نسیم، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجرجنرل عاطف منشا، میجرجنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان، میجر جنرل آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز بٹ، ایئروائس مارشل ظفر اسلام کو ہلال امتیاز (عسکری) عطا کیا گیا۔

میجر جنرل عمران اللہ، ریئر ایڈمرل جواد علی، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل محمد رضا، میجر جنرل اسحٰق خٹک، میجرجنرل چوہدری عامر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسین چوہدری، میجر جنرل احسان علی اور میجر جنرل کامران نذیر ملک کو بھی ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں