صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا

شائع March 26, 2024 اپ ڈیٹ March 26, 2024 11:09am
—فائل فوٹو: ٹوئٹر این اے
—فائل فوٹو: ٹوئٹر این اے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر یکم اپریل 2024 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا دوسرا جلاس ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026