غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے ایئرہوسٹس کینیڈا میں گرفتار

شائع March 29, 2024 اپ ڈیٹ March 29, 2024 09:35pm
زیر حراست ایئر ہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
زیر حراست ایئر ہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی فضائی میزبان کو حراست میں لے لیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا ثانی نامی خاتون فضائی میزبان سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے۔

انہیں پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔

پرواز میں حنا ثانی کے علاوہ 7 دیگر فضائی میزبانوں کو بھی بھیجا گیا جن کو پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026