• KHI: Sunny 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C
  • KHI: Sunny 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C

واٹس ایپ کے ’چیٹ لاکس‘ کو تمام ڈیوائسز پر محفوظ بنانے کی آزمائش

شائع April 2, 2024 اپ ڈیٹ April 2, 2024 10:36pm
—فوٹو: مارک زکربرگ، فیس بک
—فوٹو: مارک زکربرگ، فیس بک

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے ’چیٹ لاکس‘ کے فیچر کو تمام ڈیوائسز پر محفوظ بنانے پر آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ نے ’چیٹ لاکس‘ کا فیچر مئی 2023 میں متعارف کرایا تھا، جس کے تحت صارفین اپنی مخصوص چیٹس کو خفیہ رکھتے ہیں۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اپنی خفیہ چیٹس تک ایک سیکریٹ کوڈ کے ذریعے کھولنے یا بند کرنے کی رسائی بھی دی جا چکی ہے۔

اب تک ’چیٹ لاکس‘ کا فیچر صرف مرکزی ڈیوائس یعنی موبائل پر ہی کام کرتا ہے لیکن اگر کوئی صارف اپنا واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر کھولتا ہے تو اس کی چیٹس خفیہ نہیں رہتیں۔

لیکن اب واٹس ایپ کی جانب سے تمام ڈیوائسز پر ’چیٹ لاکس‘ کے فیچر کو محفوظ باننے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت صارفین موبائل سمیت اپنی تمام ڈیوائسز پر چیٹس کو لاک کر سکیں گے۔

یعنی دوسری ڈیوائسز پر بھی صارف کی تمام چیٹس لاک ہوجائیں گی اور خفیہ چیٹس تک رسائی کے لیے لنک ڈیوائسز پر بھی خفیہ کوڈ دینا پڑے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر پر چند ماہ تک آزمائش کے بعد اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026