• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

کراچی: عیدالفطر سے قبل دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار

شائع April 3, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے عیدالفطر سے قبل دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں چھاپہ مارا اور میر علی شاہ اور سلمان شاہ نامی دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈائنامائٹ کے تخریبی مواد کے ساتھ ساتھ ایک 30بور کی پستول بھی برآمد کر لی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان عیدالفطر سے قبل کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے اس سے قبل بھی ماضی میں مشتبہ سرگرمیوں پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024