لاہور ہائی کورٹ نے گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بلال اعجاز چوہدری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی پر اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا 2.5 ہزار ووٹ کم کر دیا چنانچہ عدالت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ کا میاب قرار دے دیے گئے۔

مطابق ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ کو تین ہزار دو سو ایک ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیا، دوبارہ گنٹی پر انہیں اپنے مخالف امیدوار پر 3 ہزار 197 ووٹوں کی لیڈ ملی۔

انہوں نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار 57 ووٹ حاصل کیے جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے تحریک انصاف حمایت یافتہ آزاد بلال اعجاز نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کیے۔

اس طرح 75 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ فاتح قرار دیے گئے۔

واضح رہے کہ 9 فروری کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بلال اعجاز کامیاب قرار پائے تھے، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں