• KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.2°C

کوئی شک نہیں کہ روس اس سال پیرس اولمپکس کو نشانہ بنائے گا، میکرون

شائع April 4, 2024
فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نئے اولمپک ایکویٹک سینٹر کے افتتاح کے موقع پرگفتگو کررہے تھے— فوٹو: رائٹرز
فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نئے اولمپک ایکویٹک سینٹر کے افتتاح کے موقع پرگفتگو کررہے تھے— فوٹو: رائٹرز

فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ روس اس سال پیرس اولمپکس کو بدنیتی کے ساتھ نشانہ بنائے گا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جب رپورٹر نے میکرون سے سوال کیا کہ کیا روس اولمپکس کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا تو فرانسیسی صدر نے جواب دیا کہ مجھے اس حوالے سے معلومات سمیت کسی بھی چیز میں کوئی شک نہیں ہے۔

میکرون نے یہ تبصرہ پیرس میں نئے اولمپک ایکویٹک سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کھیلوں کی سلامتی یا اس کو لاحق غیر ملکی خطرات کے بارے میں اتنی کھل کر بات کرتے ہوئے کھیل کو لاحق خطرات کا اعتراف کیا ہے۔

اس سال اولمپکس ایک ایسے موقع پر ہوں گے جب یوکرین میں روس کی جنگ جاری ہے جبکہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم نے اولمپکس کے تحفظ کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

میکرون نے گزشتہ مہینوں میں روس کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے ماسکو کو شکست دینے کے عزم کا برملا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے اس بات کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا کہ یورپی فوج ایک دن یوکرین جا سکتے ہیں تاہم انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ فرانس، روس کے خلاف دشمنی پر اکسانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

ایمینوئل میکرون کی حکومت نے یورپ بھر میں مبینہ روسی غلط معلومات پھیلانے کی کوششوں کے خلاف بھی سخت رویہ اپنایا ہے۔

اس ہفتے کے اوائل میں وزیر خارجہ اسٹیفن سیجورن نے کہا تھا کہ فرانس غلط معلومات پھیلانے والوں پر یورپی یونین کی سطح پر پابندیاں لگانے کی تجویز کرے گا کیونکہ اس سب کا مقصد یورپیئن بلاک کو کمزور کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026