• KHI: Clear 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Clear 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

ٹوبہ ٹیک سنگھ: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی، 4 بچوں کو زہر دے دیا

شائع April 5, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کو زہر دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے بتایا کہ زہریلا مشروب پینے سے ہسپتال میں زیر علاج 3 بچے دم توڑ گئے، جبکہ ماں اور ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے، طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نواحی گاؤں 520 گ ب کے رہائشی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، ملزم نے سحری کے وقت مشروب میں زہر ملاکر دیا تھا، جس کی تلاش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025