• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

عوام نے کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ دے کر سب کو ملکر مسائل حل کرنے کا پیغام دیا، بلاول بھٹو

شائع April 5, 2024 اپ ڈیٹ April 6, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ دے کر سب کو ملکر مسائل حل کرنے کا پیغام دیا ہے، سیاستدان اور ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں تو ترقی ہوسکتی ہے۔

لاڑکانہ میں عمائدین اور پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے سیاسی جماعتوں کو پیغام دے دیا ہے، عوام نے کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی، عوامی چاہتے ہیں کہ سارے مل کر مسائل کا حل نکالیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، مسائل کےحل میں منتخب نمائندوں کا اہم کردار ہے، منتخب نمائندے عوامی ضرورتوں کے مطابق مشاورت سے منصوبے ترتیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے مشکور ہیں، پاکستان معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مشکل میں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ارکان کو بھی احساس ہونا چاہیے کہ عوام نے انہیں اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں شور شرابا اور گالم گلوچ کریں، سیاستدان اور ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں تو ترقی ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024