• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا

شائع April 7, 2024 اپ ڈیٹ April 7, 2024 02:56pm
فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے، یہ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور دیگر کچھ ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔

اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری کیا ہوا تھا لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمینٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

اس اقدام سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور پاکستانی طلبا کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026