• KHI: Partly Cloudy 23.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

سندھ: شکارپور کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین کو حادثہ، 3 خواتین جاں بحق

شائع April 8, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سندھ کے ضلع شکارپور کے نواحی گاؤں ڈکھن کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، جس کےنتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور 12 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈکھن پولیس نے بتایا کہ حادثہ مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وین میں سوار 3 خواتین جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید بتایا کہ 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2026
کارٹون : 23 مارچ 2026