• KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Rain 33.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.8°C
  • LHR: Rain 33.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.5°C

حیدرآباد: چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کا خاتون پر تشدد، ملزم گرفتار

شائع اپ ڈیٹ
فوٹو: ڈان
فوٹو: ڈان

کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ملت ایکسپریس ٹرین میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون مسافر پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مقدمہ ریلوے پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں ایس ایچ او ریلوے محمد حسن کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حیدرآباد میں تعینات کانسٹیبل میر حسن نے کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان خاتون پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار نے اپنا جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس اہلکار نے بیان دیا ہے کہ خاتون مسافروں کو تنگ کر رہی تھی، منع کرنے پر خاتون نے مجھ سے بھی بدتمیزی کی، جس پرطیش میں آکر ہاتھ اٹھانا پڑا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عبداللہ شیخ کا کہنا ہے کہ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں ہیں، ٹرین مِلت ایکسپریس میں واقعہ 7 اپریل کو پیش آیا تھا، اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جاۓ گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026