9 مئی کیس: خدیجہ شاہ کے ورانٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

15 اپريل 2024
عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت میں عدم پیشی پر خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے، عدالت نے خدیجہ شاہ کو 16 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے جناح ہاؤس توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ٹرائل کے لیے طلب کر رکھا ہے، تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں 23 مئی 2023 کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا، وہ کئی ماہ تک جیل میں قید رہیں اور سماعت کے لیے عدالت میں بھی پیش ہوتی رہیں آخر کار دسمبر 2023 میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

پولیس کا دعویٰ تھا کہ وہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر ہونے والے حملوں کے لیے اکسانے والے افراد میں سرفہرست تھیں اور انہیں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے مظاہروں کے نتیجے میں ملک بھر میں پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں اور حامیوں کی گرفتاریاں ہوئی تھیں، جبکہ کئی رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں