• KHI: Partly Cloudy 26.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C

وفاقی وزیر داخلہ کا اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

شائع April 17, 2024 اپ ڈیٹ April 17, 2024 11:16am
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے افسران کو اووربلنگ، بجلی چوروں کےخلاف 100 فیصد کارکردگی کی ہدایت کی گئی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، ملوث عملہ رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026