• KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

ریاست مخالف بیان بازی کا کیس: اعظم سواتی کی ضمانت منظور، شامل تفتیش ہونے کا حکم

شائع April 17, 2024 اپ ڈیٹ April 17, 2024 12:40pm
رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی — فائل فوٹو: اے ایف پی
رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی — فائل فوٹو: اے ایف پی

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاست مخالف بیان بازی کے کیس میں سابق سینیٹر اور رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23 اپریل تک منظور کر لی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے کی، پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل علی بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آیندہ سماعت پر دلائل کے لیے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23 اپریل تک منظور کرتے ہوئے انہیں شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دےدیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026