سونے کی قیمتوں میں کئی دنوں کی تیزی کے بعد کمی کا رجحان دیکھا گیا، اور آج فی تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے رہی۔

اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت 1458 روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کمی سے 2395 ڈالر ہوگئی، سونے کے ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی سطح پر قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

9 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ 10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

اُس دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں