• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، اسٹیٹ بینک نے 8 بینکوں پر جرمانے عائد کردیے

شائع April 18, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

اسٹیٹ بینک نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ملک کے آٹھ بینکوں پر تقریبا 75 کروڑ روپے کے جرمانے کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران مرکزی بینک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آٹھ مرکزی بینکوں پر 74 کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے جن بینکوں پر جرمانے کیے ہیں ان میں میزان بینک، حبیب بینک، بینک الحبیب، بینک الفلاح، حبیب میٹروپولیٹن، مسلم کمرشل بینک، ایم سی بی اسلامک بینک، بینک آف خیبر شامل ہیں۔

سب سے زیادہ 18 کروڑ 76 لاکھ 52 ہزار روپے کا جرمانہ بینک افلاح پر کیا گیا جبکہ حبیب بینک پر 14 کروڑ 33 لاکھ 76 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح بینک الحبیب پر 11 کروڑ 72 لاکھ، میزان بینک پر 10 کروڑ 62 لاکھ، حبیب میٹرو پولیٹن پر 7 کروڑ 9 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ مسلم کمرشل بینک پر پر 5 کروڑ 29 لاکھ، ایم سی بی اسلامک بینک پر پر 3 کروڑ 85 لاکھ جبکہ بینک آف خیبر پر 3 کروڑ 7 للاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024