• KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.9°C

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

شائع April 19, 2024 اپ ڈیٹ April 19, 2024 04:49pm
—فوٹو:اے پی پی
—فوٹو:اے پی پی

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان کابینہ میں شامل زرا سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکریٹریز، وکلا، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں جب کہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو، بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل تھے۔

ان کے علاوہ شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی بطور صوبائی وزرا حلف اٹھایا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026