’کل ڈھونگ رچایا گیا‘، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024
عمر ایوب  نے کہا ضمنی الیکشن انتخابات نہیں تھا، ڈھونگ رچایا گیا — فوٹو: ڈان نیوز
عمر ایوب نے کہا ضمنی الیکشن انتخابات نہیں تھا، ڈھونگ رچایا گیا — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے جمعے کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ کل ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن، انتخابات نہیں تھے، ایک ڈھونگ رچایا گیا۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو بتائے کہ ضمنی الیکشن میں عدلیہ سے آر او کیوں نہ لیے گئے، 24 گھنٹے ہوگئے ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، اس گھناؤنے جرم سے پنجاب حکومت مستفید ہوتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا مہنگائی کم ہونے کی بات کریں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ووٹ ہی جمہوریت ہے جو پارلیمان کا ستون سمجھا جاتا ہے، ووٹ کا صحیح استعمال ہی اصلی نتائج دیتا ہے، ضمنی انتخاب میں جو کچھ ہوا سب نے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ایک پولنگ اسٹیشن پر گیا تو پریزائیڈنگ افسر نے رجسٹرڈ 750 ووٹ بتائے، لیکن اس پولنگ اسٹیشن میں 900 سےزائد ووٹ کاسٹ کروائے گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں