• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر

شائع April 23, 2024 اپ ڈیٹ April 23, 2024 03:41pm
بیرسٹر گوہر خان
بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، رزلٹ نہیں آئے،س بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کا رزلٹ ابھی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھائیں, عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے، ہم مفاہمت سے انکار نہیں کررہے، اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں، الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایاگیا اس کی مذمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر حیرانی کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026