• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کیلئے نامزد کردیا

شائع April 24, 2024 اپ ڈیٹ April 24, 2024 04:13pm
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کیں۔

اس قبل بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیاتھا۔

پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں نے بھی شیر افضل مروت کے بجائے صاحبزادہ حامد رضا کو اہم پارلیمانی عہدے کے لیے نامزد کرنے تصدیق کردی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026