• KHI: Clear 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Clear 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

غزہ میں جارحیت کا مرکزی کردار اسرائیلی وزیر ٹریفک حادثے میں زخمی

شائع April 27, 2024
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایتمار بن گویر کی بیٹی اور ان کے محافظ بھی حادثے میں زخمی ہوئے ہیں—فوٹو:رائٹرز
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایتمار بن گویر کی بیٹی اور ان کے محافظ بھی حادثے میں زخمی ہوئے ہیں—فوٹو:رائٹرز

غزہ جنگ کے مرکزی کردار اور انتہا پسند اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی گاڑی نے سگنل بند ہونے پر سڑک کراس کرنے کی کوشش کی تھی۔

انتہا پسند اسرائیلی وزیر کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایتمار بن گویر کی بیٹی اور ان کے محافظ بھی حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025