• KHI: Partly Cloudy 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Clear 31.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Clear 31.2°C

عمران خان کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع

شائع اپ ڈیٹ
عمران خان اور بشریٰ بی بی —فائل فوٹو: فیس بک/عمران خان
عمران خان اور بشریٰ بی بی —فائل فوٹو: فیس بک/عمران خان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی۔

عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے ٹرانسفر کے بعد تاحال جج کی تعیناتی نہ ہو سکی۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

ماتحت عملے نے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026