• KHI: Partly Cloudy 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.1°C
  • ISB: Clear 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.1°C
  • ISB: Clear 28.3°C

سندھ ہائیکورٹ کا گریڈ 5 کے ملازم کی گریڈ 19میں تقرری کی انکوائری کا حکم

شائع اپ ڈیٹ
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ 5 کے ملازم کی گریڈ 19 میں تقرری کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

گریڈ 5 کے واٹر بورڈ کے ملازم کی بلدیات میں 19 گریڈ پر تعیناتی کے کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ واٹر بورڈ میں گریڈ 5 کا ملازم بلدیات میں گریڈ 19 کا افسر کیسے تعینات ہوا ؟

عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات تحقیقات کرکے 22 مئی تک رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے ڈیپوٹیشن افسر لطیف خان کی گریڈ 19میں تقرری کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026