• KHI: Clear 26.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 23.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Clear 26.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 23.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی کا الرٹ جاری کر دیا

شائع May 11, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور آندھی کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزید کہا کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026