• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

مٹیاری: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

شائع May 13, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

صوبہ سندھ کے شہر مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹریفک حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانے والے مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025