• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

پنجاب میں گرمی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان

شائع May 20, 2024
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

پنجاب میں گرمی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں میں چھٹیاں 25 مئی سے ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کو بہتر کرتے ہوئے امتحان لینے کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ 17 مئی کو محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جبکہ گرمی کی شدت بڑھنے پر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے تھے۔

صوبہ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 7 بجے سے دن ساڑھے 11 بجے تک کردیے گئے تھے، جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک ہوں گے۔

17 مئی کو ہی صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کیا تھا۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں، 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسم خشک اور درجہ حرارت نارمل سے 6 ڈگری زیادہ تک رہے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید کہا تھا کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔

ترجمان کے مطابق عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024