• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی

شائع May 22, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ کچھ مسائل اور پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے ہاں اولاد نہیں ہوئی۔

اداکار ہمایوں سعید کی 90 کی دہائی میں ثمینہ ہمایوں کے ساتھ شادی ہوئی تھی، ان کی شادی کو 25 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔

حال ہی میں اداکار نے ناشپاتی پرائم کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے متعدد انکشافات کیے۔

اداکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں انگریز لڑکیوں کے بجائے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ جب وہ باہر ملک گھومنے جاتے ہیں تو دوست مذاق میں کہتے ہیں کہ گوری لڑکیوں کے چکر میں گئے ہو، جس کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ ’میں گوری لڑکیوں کے ساتھ نہیں ہوں اور نہ وہ مجھے پسند ہیں، مجھے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں‘۔

ایڈوینچر سے متعلق سوال پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کے ایڈوینچر الگ قسم کے ہوتے ہیں لیکن وہ اس کی تفصیل نہیں بتاسکتے کیونکہ انہیں اپنی بیوی سے ڈر لگتا ہے۔

اداکار نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، لیکن ان کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت نہیں بلکہ کئی عورتوں کا ہاتھ ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے بیوی ثمینہ کے علاوہ نادیہ جمیل، ثانیہ سعید کا اہم کردار ادا ہے۔

اداکار نے اولاد نہ ہونے سے متعلق سوال پر کہا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے ان کی اولاد نہیں ہوسکی، یہ اللہ کی مرضی ہے۔

اسکینڈلز سے متعلق سوال پر ہمایوں سعید نے کہا کہ پہلے وہ اپنے متعلق اسکینڈلز کو مذاق میں لیتے تھے لیکن اب اگر کوئی اسکینڈل آجائے تو انہیں بُرا لگتا ہے، ایسے اسکینڈلز سے فیملی متاثر ہوتی ہے، لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، شروع میں وہ نظر انداز کردیتے تھے لیکن جب سے سوشل میڈیا آگیا ہے لوگ ہر بات پر یقین کرلیتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کئی طرح کے اسکینڈلز گردش کرتے ہیں، چاہے میری اداکارہ میرا، عائشہ خان یا مشی خان سے شادی ہو، لوگ یقین کرلیتے ہیں لیکن میری شادی صرف ایک ہی ہے اور وہ ثمینہ سے ہے۔

’گجنی فلم کی آفر ہوئی تھی‘

بولی وڈ فلم انڈسٹری سے آفرز ملنے سے متعلق سوال پر ہمایوں سعید نے کہا کہ انہیں کبھی بھی بہت بڑی آفر نہیں ملی۔

تاہم اداکار نے انکشاف کیا کہ بلاک بسٹر فلم ’گجنی‘ کے لیے سُپر اسٹار اداکار عامر خان نے انہیں بلایا تھا تاہم ہمایوں سعید نے کردار سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ جب فلم کے ایک کردار کے لیے آڈیشن دینے گئے تو عامر خان نے انہیں کہا تھا کہ یہ کردار ان پر اچھا نہیں لگے گا، ہمایوں سعید نے تسلیم کیا کہ وہ خود بھی جانتے تھے کہ وہ اس کردار کے لیے موزوں نہیں تھے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ انہیں بولی وڈ میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے، ان کا ہمیشہ سے خواب تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بڑھانا ہے، اور ان کی توجہ اسی پر مرکوز ہے۔

اداکار نے کہا کہ انہیں اپنا کیریئر پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں بنانا، وہ پاکستان میں ہی کام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024