• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.8°C
  • ISB: Clear 26.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.8°C
  • ISB: Clear 26.3°C

بجلی صارفین پر 310 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بجلی صارفین پر 310 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے، سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کی ہے۔

سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کیے ہیں، پاور پرچیز پرائس کے لیے 25 روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے، منظوری کےبعد پاور پرچیزپرائس کا بوجھ35 کھرب 80 ارب روپے تک پہنچ جائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026