• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

’شرمناک‘: کانز میں بیلا حدید کے لباس اور فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر صارفین برہم

شائع May 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کی جانب سے فرانس میں منعقد ہونے والے فیشن کے دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز میں فلسطین کی حمایت نہ کیے جانے اور بولڈ لباس پہننے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

بیلا حدید اور ان کی بہن جی جی حدید کو ہمیشہ سے ہی فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت کرتے دیکھا گیا، کیوں کہ ان کے آباؤ و اجداد بھی فلسطینی تھے اور وہ خود کو فلسطینی ہی کہلاتی ہیں۔

تاہم توقعات کے برعکس بیلا حدید نے 77 ویں کانز فیسٹیول میں فلسطین کی حمایت نہ کی اور نہ ہی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انہوں نے فلسطینی جھنڈے سے مشابہ لباس پہنا۔

عام طور پر فلمی میلوں اور فیشن شوز میں اداکاروں اور ماڈلز کی جانب سے فلسطینی جھنڈے اور فلسطینی لباس سے ملتا جلتا لباس پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا رہا ہے، تاہم بیلا حدید نے ایسا نہیں کیا۔

عرب نشریاتی ادارے لبنان 24 کے مطابق بیلا حدید کے انتہائی عریاں اور بولڈ لباس پر عرب صارفین ناراض دکھائی دیے اور انہوں نے ماڈل کے لباس کو شرم ناک قرار دیا۔

اسی طرح عرب ویب سائٹ نبض نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بیلا حدید کے لباس کو عرب مداحوں کی جانب سے بیہودہ قرار دیا گیا اور ان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی نہ کرنے پر بھی صارفین نالاں دکھائی دیے۔

فیشن میگزین ووگ نے بیلا حدید کے لباس پر لکھا کہ فلسطینی نژاد ماڈل کے عریاں لباس نے اب تک ان کی جانب سے پہنے گئے تمام عریاں لباسوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بیلا حدید کی جانب سے کانز میلے میں ٹرانسپیرنٹ لباس پہنا گیا، جس سے ماڈل کی جسامت دکھائی دی اور ان کی جانب سے ایسا بولڈ لباس پہننے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی نہ کرنے پر دنیا بھر کے مسلمان صارفین نے بھی ماڈل پر اظہار برہمی کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2024
کارٹون : 14 جون 2024