• KHI: Asr 5:15pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 4:59pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm
  • KHI: Asr 5:15pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 4:59pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm

سرمایہ کاری کونسل ایپکس کمیٹی اجلاس، علی امین گنڈا پور نظر انداز، دیگر وزرائے اعلیٰ مدعو

شائع May 23, 2024
ہفتے کو وزیراعظم کی زیر صدارت سی آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس بلایا گیا ہے—فائل فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی
ہفتے کو وزیراعظم کی زیر صدارت سی آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس بلایا گیا ہے—فائل فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نظر انداز کردیا گیا جب کہ دیگر صوبوں کے تمام وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کا آئندہ اجلاس ہفتے کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ وزیراعظم کی زیر صدارت سی آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس بلایا گیا ہے، علی امین گنڈاپور کے علاوہ تمام وزرائے اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

حکومت خیبر پختونخوا نے وفاق کے رویے پر سختناراضی کا اظہار کیا، صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نہ بلانا بغض اور فیڈریشن کے اصولوں کے خلاف ہے، زیراعلی خیبرپختونخوا کو اجلاس میں نہ بلانا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

یاد رہے کہ سابقہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دورِ حکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں 17 جون کو باضابطہ طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا، جس میں 9 وفاقی وزرا کے علاوہ آرمی چیف سمیت اہم فوجی افسران کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

یہ فورم خلیجی ممالک سے زراعت، معدنیات، دفاع، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024