• KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm

نئے قرض پروگرام پر پیشرفت: اسٹاک ایکسچینج 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر

شائع May 24, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1.18 فیصد یا 888 پوائنٹس اضافے کے بعد 76 ہزار 2 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 75 ہزار 114 پر بند ہوا تھا۔

بعد ازاں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100انڈیکس 869 پوائنٹس یا 1.16 فیصد اضافے کے ساتھ 75ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ اسٹاک میں اضافہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس بیان کے بعد ہوا کہ پاکستان کے لیے نئے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ’نمایاں پیش رفت‘ ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کو ریکوڈیک کے حصص کی خبروں نے بھی مثبت کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے کہا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی آ رہی ہے کیونکہ ’مئی میں مہنگائی کی شرح میں 13 فیصد تک کی نمایاں کمی ہونے کی توقع ہے، انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا تھا کہ ’جون میں زری پالیسی میں نرمی کی توقعات بھی ہیں‘۔

10 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024