• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

عمران اشرف اپنی نقل اتارنے والے سوشل میڈیا اسٹار کے معترف

شائع May 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف نے اپنی نقل اتارنے والے سوشل میڈیا اسٹار کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے انداز کو اعلیٰ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا اسٹار عباس رضا بخاری نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمران اشرف کی نقل اتارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

مختصر ویڈیو میں سوشل میڈیا اسٹار عمران اشرف کی ٹی وی میزبان کی نقل اتارتے دکھائی دیے۔

انہوں نے ویڈیو میں عمران اشرف جیسا لباس پہن رکھا ہے اور وہ ٹی وی میزبان کے انداز میں بات کرنے سمیت ان کی طرح ہنستے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

نقل اتارنے کی مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کے مزاحیہ شو مذاق رات کی میوزک بھی بیک گراؤنڈ میں سنائی دیتی ہے۔

ٹک ٹاکر کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمران اشرف نے بھی اس پر رد عمل دیا اور ان کی تعریفیں کیں۔

عمران اشرف نے اپنی نقل اتارنے والے کے انداز کو اعلیٰ قرر دیتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں، جس پر اداکار کے مداح بھی خوش دکھائی دیے۔

جہاں عمران اشرف نے اپنی نقل اتارنے والے کی تعریفیں کیں، وہیں دوسرے سوشل میڈیا صارفین نے بھی ٹی وی میزبان کی کاپی کرنے پر ٹک ٹاکر کی تعریفیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024