• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:03pm

’میرے پاس ٹائم نہیں‘، کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا

شائع May 25, 2024

زمبابوے کے ایک اور آسٹریلیا کے 2 سابق کرکٹرر کے بعد سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق کمار سنگاکارا نے واضح کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ان سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ان کے پاس فُل ٹائم کے لیے بھارتی کوچنگ کے لیے وقت ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو ایک آئی پی ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہی جب ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

جس پر سری لنکا کے سابق کرکٹر نے جواب دیا بھارتی بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نا ہی میرے پاس وقت ہے، آئی پی ایل کے راجھستان رائلز کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہوں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل (23 مئی) کو کرک انفو نے رپورٹ کیا تھا کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی جس پر سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

اس کے یکے بعد زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور اور سابق آسٹریلوی بلے باز جسٹن لینگر نے بھی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا۔

آسٹریلوی بلے باز جسٹن لینگر بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کرتے ہوئے بی بی سی کے اسٹمپڈ پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ کوچنگ کا کام انتہائی تھکا دینے والا ہوتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے انڈین انٹرنیشل کرکٹر کے ایل راہل سے بھی بات چیت کا حوالہ دیا۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ کے ایل راہل نے انہیں کہا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو جس ’سیاست اور دباؤ‘ کا سامنا ہوتا ہے وہ آئی پی ایل کے کوچ سے ’ہزار گنا‘ زیادہ ہے۔

جسٹن لینگر نے کہا تھا ’آفر اچھی ہے لیکن آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ 4 سال تک یہ کام کرنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہ واقعی تھکا دینے والا ہے۔‘

یہ بھی واضح رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطہ کرنے کی تردید کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2024
کارٹون : 12 جون 2024