• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

درفشاں سلیم کو وزن کم کرنا چاہیے، بھلے فیم علی گل ملاح

شائع May 25, 2024 اپ ڈیٹ May 26, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں اختتام پذیر کو پہنچنے والے مقبول ڈرامے عشق مرشد میں بھلے کا ڈائیلاگ بول کر شہرت حاصل کرنے والے اداکار علی گل ملاح نے ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔

علی گل ملاح حال ہی میں بول ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ان کی جانب سے ساحر لودھی کے پروگرام میں کی جانے والی گفتگو کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ در فشاں سلیم کو مشورہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں جب علی گل ملاح سمیت دیگر شرکا کو درفشاں سلیم کی تصویر دکھا کر ان سے اداکارہ متعلق رائے لی گئی تو کامیڈین نے اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا۔

علی گل ملاح کا وائرل ویڈیو میں کہنا تھا کہ در فشاں سلیم کو اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔

بھلے فیم نے اپنے مخصوص انداز میں درفشاں سلیم کی ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں لیکن ساتھ ہی کہا کہ اداکارہ کو تھوڑا اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

علی گل ملاح کا کہنا تھا کہ درفشاں سلیم کو اپنی صحت کچھ کم کرنی چاہیے اور بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ اداکارہ کو کچھ وزن کم کرنا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ درفشاں سلیم ایسے بھی اچھی لگتی ہیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے عائشہ عمر، حرا مانی اور در فشاں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداکاراؤں کو ہروقت اسکرین پر آتے رہنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024