• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

کے الیکٹرک کی واجبات کی عدم ادائیگی پر سندھ حکومت کے دفاتر کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سندھ حکومت کے دفاتر کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے دعوی کیا ہے کہ سندھ حکومت پر 9 ارب 20 کروڑ روپے بجلی کے بل کی مد میں واجب الادا ہیں اور صوبائی حکومت اور واٹر بورڈ نے جنوری سے ادائیگیاں نہیں کی ہیں۔

کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فوری طور بجلی کا بل ادا کرے ورنہ بجلی منقطع کردی جائے گی کیونکہ مالیاتی بحران کی وجہ سے نیٹ ورک کی مینٹیننس میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سندھ حکومت کے سیکریٹری فنانس اور توانائی سمیت میئر کراچی اور دیگر حکام کو مکتوب ارسال کر دیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026