• KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

نیشن کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ 4-4 گول سے برابر

شائع May 31, 2024 اپ ڈیٹ May 31, 2024 06:01pm
فائل فوٹو بشکریہ فیس بُک
فائل فوٹو بشکریہ فیس بُک

نیشن کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-4 گول سے برابر رہا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشن کپ کے میچز 31 مئی سے 9 جون تک پولینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشیا کا پلڑا بھاری رہا لیکن دوسرے ہاف میں پاکستانی شاہینوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 32ویں منٹ میں عبدالرحمٰن، دوسرا گول 43 ویں منٹ میں پینالٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان، تیسرا فیلڈ گول 52ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد جبکہ چوتھا گول کھیل کے آخری لمحات میں پینالٹی اسٹروک کے زریعے ابوبکر محمود نے اسکور کیا۔

ملائیشیا کی جانب سے پہلے ہاف میں فطری ساری، ابوبکر کمال اور فیض ساری نے گول اسکور کیا جبکہ دوسرے ہاف میں ملائیشیا کی جانب سے واحد گول فطری ساری نے داغا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 9 ٹیمیں شریک ہیں جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پولینڈ، جنوبی کوریا، آسٹریا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ جبکہ گروپ بی پاکستان، فرانس، ملائشیا، کینیڈا شامل ہیں۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 2 جون کو کینیڈا جبکہ آخری میچ 5 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026